بورے بوالا، میپکو ملازمین سراپا احتجاج،آفس کی تالہ بندی،دھرنا جاری

Published on April 9, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 435)      No Comments

بورےوالا(یواین پی)ایکسٸین واپڈا سمیت پانچ ایس ڈی اوز اور دیگر 29 واپڈا ملازمین کے خلاف کراس ورشن درج کرنے پر ضلع بھر کے میپکو ملازمین سراپا احتجاج تفصیل کے مطابق بورے والا میپکو آفس کو تالے لگا کر گراٶنڈ میں دھرنا جاری واضع رھے کہ واپڈا ملازمین کے خلاف پرچہ کسان اتحاد کے گزشتہ دنوں ھونے والے احتجاج کے بعد دیا گیا ھےذراٸع کے مطابق سات ماہ قبل کسان اتحاد نے بورے والا میں شدید احتجاجی مظاہرہ کیا تھا جس پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سےکسان اتحاد رھنماٶں کے خلاف دھشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گۓ جس پر کسان اتحاد نے گزشتہ دنوں وھاڑی ڈی سی آفس کے سامنے ملتان روڈ پر دھرنا دیا اور تمام راستے سیل کر دیۓ۔ اس دباٶ میں آ کر ضلعی انتظامیہ نے واپڈا ملازمین کے خلاف کراش ورشن مقدمہ درج کر دیا واپڈا ملازمین کا مطالبہ ھے کہ ان کے خلاف درج کراس ورشن خارج کیا جاۓ اور کسان اتحاد کے رہنماٶں جن کے خلاف مقدمات درج ہیں انہیں گرفتار کیا جاۓ بصورت دیگر احتجاج کا داٸرہ ملتان میپکو سرکل تک پڑھا دیا جاۓ گا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes