مصطفی آباد میں کیمیکل ڈور سے پتنگ بازی کا سلسلہ عروج پر

Published on February 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 263)      No Comments

\"2\"
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)مصطفی آباد میں کیمیکل ڈور سے پتنگ بازی کا سلسلہ عروج پر ، انتظامیہ کی پر اسرار خاموشی، قیمتی جانوں کے ضیاع کا خدشہ، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں کیمیکل ڈور سے پتنگ بازی کا سلسلہ عروج پکڑ گیا ہے، منچلے نوجوان دن بھر اپنے مکانات کی چھتوں پر پتنگ بازی میں مصروف رہتے ہیں اور پتنگ کٹ جانے پر آوازیں کستے نظر آتے ہیں۔ پتنگ سازی کا سلسلہ نواحی گاؤں وہیگل میں بے دھڑک زور و شور سے جاری ہے۔ کیمیکل ڈور سے پتنگ بازی کی وجہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے وزیر اعلی پنجاب ، ڈی سی او قصورو ڈی پی او قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بیدیاں نہر سے نا معلوم شخص کی لاش بر آمد
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)بیدیاں نہر سے نا معلوم شخص کی لاش بر آمد، پولیس تھانہ مصطفی آباد مصروف تفتیش، تفصیلات کے مطابق بیدیاں نہر سے رینجر اہلکاروں کو نا معلوم شخص کی لاش ملے جس گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے ضابطہ کی کاروائی کے بعد نا معلوم شخص کو دفن کر دیا ہے۔

سروس روڈ مصطفی آباد پر با اثر افراد کا قبضہ، ڈی سی او قصورکاروائی کرنے سے قاصر
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)سروس روڈ مصطفی آباد پر با اثر افراد کا قبضہ، ڈی سی او قصورکاروائی کرنے سے قاصر، وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق سروس روڈ مصطفی آباد پر عرصہ داراز سے سبزی و پل فروشوں نے انتظامیہ کی سات ملی بھگت سے مستقل اڈے بنا رکھے ہیں جبکہ ریڑی پر پھل فروخت کرنے والے افراد بھی انتظامیہ کے تعاون سے سروس روڈ پر پنا دھندہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ متعدد اخبارات میں خبریں شائع ہونے کے باوجود تا حال کوئی نوٹس نہیں لیا جا سکا۔ سروس روڈ پر تجاوازت کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سروس روڈ پر تجاوزات قائم کرنے والے افراد انتہائی با اثر ہیں ڈی سی او قصور ان کے خلاف کاروائی نہیں کر سکتا، ہم وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے تجاوازات کے خلاف سخت آپریشن کیلئے لاہور سے عملہ بھیجنے کی اپیل کی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题