بین الاقوامی میڈیا کا دورہ بالاکوٹ، بھارتی جھوٹ بے نقاب

Published on April 11, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 151)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) بین الاقوامی میڈیا نے بالاکوٹ کے علاقے جبہ کا دورہ کیا اور اپنی آنکھوں سے جائے وقوع کا جائزہ لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بین الاقوامی میڈیا نمائندوں میں بھارتی صحافیوں سمیت مختلف ممالک کے سفارتکار اور دفاعی اتاشی شامل تھے۔ میڈیا ٹیم نے اپنی آنکھوں سے جائے وقوع کا جائزہ لیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے گروپ کو بھارتی جھوٹے دعوے اور زمینی حقائق پر بریفنگ دی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سفیروں، ڈیفنس اتاشیوں اور بین الاقوامی صحافیوں کے وفد کو بالا کوٹ حملے سے متعلق جھوٹے بھارتی دعوؤں اور پاکستانی موقف سے آگاہ کیا گیا۔وفد کو بتایا گیا کہ مدرسے پر حملے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ بھارت کے ایسے اقدامات سے خطے کا امن خطرے میں ہے۔ وفد نے سوات میں تعلیمی سہولیات اور مالاکنڈ میں بحالی مرکز کا بھی دورہ کیا۔ترجمان پاک فوج کے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی وفد کو مدرسے کا بھی دورہ کروایا گیا جہاں بھارت نے سینکڑوں دہشتگردوں کو مارنے کا دعویٰ کیا تھا۔ وفد مدرسے کے بچوں اوراساتذہ کے ساتھ گھل مل گیا۔اس موقع پر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارت کو خطے میں امن کے لیے ایک ذمہ دارانہ ریاست کا کردار ادا کرنا چاہیے۔ بھارت کو دیکھنا چاہیے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات کیوں خراب ہو رہے ہیں؟ بھارت کو جھوٹے دعوے کرنے کے بجائے سچ تسلیم کرلینا چاہیے۔آئی ایس پی آر کے مطابق غیر ملکی وفد نے دیکھا کہ مدرسے کی عمارت کو کسی بھی جگہ سے نقصان نہیں پہنچا۔ گروپ نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ وہاں صرف معصوم بچے ہی زیر تعلیم ہیں۔غیر ملکی وفد نے بعد ازاں جدید ترین سہولتوں سے آراستہ اے پی ایس سوات کا بھی دورہ کیا۔ یہ سکول پاک فوج کی جانب سوات کی عوام کو دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دینے اور بہادری دکھانے پر تحفے میں بنا کر دیا گیا ہے۔گروپ نے صباون ڈی ریڈیکلائیزیشن سنٹر مالاکنڈ کا بھی دورہ کیا۔ سنٹر میں متاثرہ بچوں کو معمول کی زندگی کی طرف لے جانے کے لیے نفسیاتی علاج کیا جاتا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme