یوریااورڈی اے پی کھادکی کھپت میں دسمبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر کمی

Published on January 5, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ملک میں یوریااور ڈی اے پی کھادکی کھپت میں دسمبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ انڈسٹری اور عارف حبیب ریسرچ کے اعدادوشمارکے مطابق دسمبر 2023میں ملک میں 628000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی جو دسمبر2022 کے مقابلہ میں 25فیصد کم ہے۔ دسمبر 2022 میں ملک میں 833000 ٹن یوریاکی کھپ ریکارڈکی گئی تھی۔کیلنڈر سال 2023 میں ملک میں 6642000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی جو سال 2022 میں 6616000 ٹن تھی۔اعدادوشمار کے مطابق اسی طرح دسمبر 2023 میں ملک میں 137000 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈکی گئی جو دسمبر 2022 کیمقابلہ میں 13 فیصد کم ہے۔ دسمبر 2022 میں ملک میں 158000 ٹن ڈی اے پی کھاد کی کھپت ریکارڈ کی گئی۔ کیلنڈر سال 2023 میں ملک میں 1575000 ٹن ڈی اے پی کھاد کی کھپت ریکارڈکی گئی جو کیلنڈر سال 2022کے مقابلہ میں 31 فیصد زیادہ ہے۔ کیلنڈر سال 2022 میں ملک میں 1206000 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔ سال 2023 میں 335000 ٹن ڈی اے پی کھاد کی درآمد ریکارڈکی گئی جو سال 2022 کیمقابلہ میں 67 فیصد زیادہ ہے۔ سال 2022 میں 201000 ٹن ڈی اے پی کی درآمد ریکارڈکی گئی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy