تعلیم یافتہ قومیں ترقی کا بام عروج پاتی ہیں، رانا سلیم احمد

Published on March 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 541)      No Comments

29-3-2015
وہاڑی( یو این پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر رانا سلیم احمد نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ قومیں ترقی کا بام عروج پاتی ہیں پنجاب حکومت تعلیم کو عام کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرر ہی ہے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرتے ہوئے بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے یہ بات انہوں نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول وہاڑی کے خورشید ہال میں ایس ایس ای عہدہ کے اساتذہ کے تقرری کے آرڈر تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ایم این اے چودھری نذیر احمد ارائیں ، ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید، ای ڈی او ایجوکیشن شوکت علی طاہر ، ڈی ای او ایجوکیشن سکینڈری فوزیہ اعجاز ، ڈی ای او ایلیمنٹری مردانہ محمد معروف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن رانا محمد شاہد، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول وہاڑی جاوید باجوہ ، ڈپٹی ہیڈماسٹر منیر احمد جوئیہ سابق نائب ناظم چودھری سعید احمدبھی موجود تھے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر رانا سلیم احمد نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سفارش کلچر کو ختم کر کے میرٹ پر بھرتیوں کو ترجیح دے رہے ہیں تاکہ محنتی اور لائق افراد کو ان کا حق مل سکے اور وہ ملک و قوم کی حقیقی معنوں میں خدمت کر سکیں انہوں نے کہا کہ اگر کسی ایجوکیٹر کی سند یا ڈگری جعلی ثابت ہوئی تو اس کے خلاف فوری مقدمہ درج کر کے سخت ایکشن لیا جائیگا ایم این اے چودھری نذیر احمد ارائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی بھرتی میں میرٹ پر سختی سے عمل کیا گیا ہے کیونکہ معاملہ قوم کے معماروں کی تقرری کا ہے اس لیے اس میں کسی قسم کی سفارش کو خاطر میں نہیں لایا گیا اساتذہ ہی قوم کے روشن مستقبل کے معمار و محافظ ہیں میاں محمد ثاقب خورشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کو اس بات کا ادراک ہے کہ معیاری تعلیم کے لیے اساتذہ کی میرٹ پر تعیناتی پہلا قدم ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبہ میں بہتری کے لیے میاں شہباز شریف نے جو اقدامات کئے ہیں ان کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو میرٹ پر بھرتی کر کے ان کا حق انہیں دے دیا گیا ہے اب یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ قوم کا قرض لوٹاتے ہوئے طلبا و طالبات کی بہترین تعلیم و تربیت پر توجہ دے کر ایک بہترین قوم کی تیاری کا فرض نبھائیں ای ڈی او ایجوکیشن شوکت علی طاہر نے بتایا کہ ایس ایس ای عہدہ کی کل82سیٹیں تھیں جن میں سے79 سیٹوں پر اساتذہ کی تقرری کا احکامات جاری کئے گئے ہیں آخر میں ڈی سی او رانا سلیم احمد ، ایم این اے چودھری نذیر احمد ارائیں ، ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ میں تقرری کے ارڈر تقسیم کئے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme