بی آر ٹی منصوبہ، پیپلز پارٹی کا پرویز خٹک کیخلاف نیب جانے کا اعلان

Published on April 11, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 299)      No Comments

پشاور: (یواین پی) پیپلز پارٹی نے بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر کی وجہ سے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے خلاف نیب میں جانے کا اعلان کر دیا ہے۔پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا نے ریفرنس دائر کرنے کیلئے نیب کو درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر پی پی خیبر پختونخوا ہمایوں خان اور جنرل سیکریٹری فیصل کریم کنڈی نیب کو درخواست دیں گے۔نیب کو جمع کرائی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ بی آر ٹی منصوبہ عوام کیلئے عذاب اور صوبے کے خزانے پر بوجھ بن چکا ہے۔ منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔درخواست کے مطابق بی آر ٹی کے منصوبے میں کمیشن اور کک بیکس کے بھی الزامات سامنے آئے ہیں۔ بی آر ٹی کا ٹھیکہ اقربا پروری کے تحت تمام قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دیا گیا۔پیپلز پارٹی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پرویز خٹک نے بی آر ٹی دیگر میٹرو منصوبوں سے کم قیمت پر بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن چھ ماہ میں مکمل ہونے والا منصوبہ ڈیڑھ برس گزرنے کے باوجود مکمل نہیں ہو سکا جبکہ وقت کیساتھ ساتھ منصوبے کی لاگت اربوں روپے بڑھ چکی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes