جان سینا کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ؟۔

Published on August 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 492)      No Comments

2
نیویارک(یو این پی) ریسلنگ کی بات کی جائے تو اس وقت جان سینا مقبول ترین ریسلرز میں سے ایک ہیں مگر کیا اب انہوں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے؟ جان سینا آخری بار ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ سمر سلیم میں اے جے اسٹائلز کے مدمقابل آئے تھے اور ان دونوں کا مقابلہ رواں سال کا سب سے بہترین مقابلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس مقابلے کے بعد جان سینا نے اپنا آرم بینڈ اتار کر رنگ کے درمیان میں چھوڑ دیا تھا اور اب تک ڈبلیو ڈبلیو ای کے کسی پروگرام میں نظر نہیں آئے۔ اس وجہ سے یہ افواہیں پھیل رہی ہیں کہ جان سینا نے ڈبلیو ڈبلیو ای کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ متعدد افراد نے جان سینا کے آرم بینڈ کو اتار کر رکھنے کا مطلب رنگ کو الوداع کہنا لیا ہے اور یہ کہا جا رہا ہے کہ یہ ان کا آخری مقابلہ تھا اور وہ جلد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیں گے۔ ریٹائرمنٹ کے بارے میں تو فی الحال کچھ مصدقہ کہنا ممکن نہیں مگر یہ حقیقت ہے کہ جان سینا کچھ عرصے کے لیے ڈبلیو ڈبلیو ای سے دور ہونے والے ہیں جس کی وجہ ان کی ایک فلم سیریز ہے جس کی شوٹنگ ان کو مکمل کروانی ہے۔ اس مقصد کے لیے وہ کم از کم دو ماہ تک ڈبلیو ڈبلیو ای رنگ سے دور رہ سکتے ہیں اور امکان ہے کہ واپسی کی صورت میں وہ ایک بار پھر اے جے اسٹائلز سے ہی لڑنا پسند کریں گے، خاص طور پر اگر اسٹائلز ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن ہوئے۔اس کی وجہ جان سینا کی جانب سے رک فلیئر کا 16 ٹائم ورلڈ چیمپئن کو توڑنا ہو سکتا ہے۔ تاہم یہ بھی امکان ہے کہ جان سینا کی واپسی ریسل مینیا پر ہو جب ان کا مقابلہ انڈر ٹیکر سے متوقع ہے یا کم از کم ڈبلیو ڈبلیو ای کی یہی خواہش ہے۔ یہ میچ رواں سال ریسل مینیا پر ہونا تھا مگر جان سینا کے زخمی ہونے کے باعث نہیں ہو سکا۔ مگر ریسل مینیا 32 کے بعد انڈر ٹیکر کے جانب سے آرم بینڈ کو رنگ میں رکھ کر چلے جانا خود ان کی ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے رہا تھا جبکہ اب جان سینا مستقبل کے حوالے سے بھی سوالیہ نشان موجود ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes