مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا چوتھا اجلاس شروع

Published on December 6, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 113)      No Comments

لاہور(یو این پی)مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کا چوتھا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں مریم نواز، اسحاق ڈار، احسن اقبال اور جعفر خان مندو خیل نے شرکت کی ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پارٹی کے مرکزی اور صوبائی عہدیدار بھی اجلاس میں شریک ہیں، آج بلوچستان میں پارٹی کے لیے موزوں امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارلیمانی بورڈ سرگودھا، راولپنڈی، ہزارہ اور مالاکنڈ میں امیدواروں کے نام پر غور کر چکا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题