وزیراعلیٰ سے مختلف شخصیات کی ملاقات،انکے والد سردار فتح محمد خان بزدار کے انتقال پر اظہار افسوس

Published on April 12, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 232)      No Comments


لاہور (یواین پی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ملاقات کی اوروزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان سے ان کے والد سردار فتح محمد خان بزدار کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اوروزیراعلیٰ سے ان کے والد کے انتقال پر دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔اس موقع پر سردار فتح محمد خان بزدار مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب سے تعزیت کرنے والوں میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدوم زین قریشی، صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اخترملک، نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی ملک واصف مظہر راں ،وائس چےئرمین واسا شیخ امتیاز،رکن پنجاب اسمبلی محمد عاطف ،سعدیہ سہیل رانا، عامر قریشی ،شاہین جدون،عاصم عزیز میر،غلام محی الدین، رائے طاہر،عامررحمان،فرحت منظور،عارف حمید بھٹی،صائمہ ظہیراوردیگرشخصیات شامل تھیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes