وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو یہ والی چاکلیٹ کھائیں، ڈاکٹروں نے ناقابل یقین مشورہ دے دیا

Published on July 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 786)      No Comments


لندن(یو این پی) کہاجاتا ہے کہ وزن کم کرنا ہوتو میٹھا کم کردیناچاہیے لیکن اب ماہرین صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر کھانے سے قبل چاکلیٹ کھائی جائے تو وزن کم ہوسکتا ہے۔برطانیہ کی لیورپول جان مورز یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کھانے سے قبل سیاہ چاکلیٹ کھانے سے انسان کم کھانا کھاتا ہے اور نتیجہ میں اس کا وزن کم ہونے لگتا ہے۔ سائنسدانوں نے تجربے میں دیکھا کہ جو خواتین کھانے سے قبل چاکلیٹ کھاتی تھیں وہ25فیصد کم کھانا کھاتی ہیں۔تین ہفتوں پر محیط اس تحقیق میں سائنسدانوں نے تین مختلف چاکلیٹس کا استعمال کیا اور50اور65سال کے درمیان کی عمر کی خواتین کو چاکلیٹ کھانے کودیں۔کچھ خواتین کو80فیصد کوکووالی چاکلیٹ، کچھ کو 35فیصد مِلک چاکلیٹ دی گئی۔سائنسدانوں نے دیکھا کہ چاکلیٹ کھانے کے بعد سیاہ چاکلیٹ کھانے والی خواتین نے 323کیلوریز لیں جبکہ ملک چاکلیٹ کھانے والی خواتین نے 404کیلوریز لیں۔جن خواتین نے سفید چاکلیٹ کھائی تھی انہوں نے440کیلوریز کھائیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دن میں 100کیلوریز زائد کھانے سے 35دنوں میں ایک پاﺅنڈ وزن بڑھتا ہے۔ان کاکہنا ہے کہ چاکلیٹ کو وزن کم کرنے کے لئے استعمال نہیں کیاجاسکتالیکن اس کی وجہ سے یہ بات ضرور سامنے آئی ہے کہ اس کے کھانے سے انسان کم کھانا کھاتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy