پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 550 پوائنٹس کا اضافہ، ڈالر مستحکم رہا

Published on April 13, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 414)      No Comments

کراچی: (یواین پی) کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 550 پوائنٹس کا اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر مستحکم رہا۔کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مالیاتی اداروں کی طرف سے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی دیکھنے میں آئی۔ یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ میں 550 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 100 انڈیکس 37 ہزار 337 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔آج ہونے والی تیزی کے باعث حصص کی مالیت میں لگ بھگ 60 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو گیا۔ گزشتہ چار کاروباری روز میں بیرونی سرمایا کاروں نے 17 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کیے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر مستحکم رہا۔ انٹر بینک میں ڈالر 141 روپے 38 پیسے پر بند جبکہ اوپن مارکیٹ میں 142 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog