حامد میر پہ حملہ پاکستان میں آزادی صحافت،آزادی اظہار رائے کے خلاف ایک بڑا حملہ ہے اے کے این ایس

Published on April 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 543)      No Comments

سسس
راولپنڈی( یواین پی)آزاد کشمیر کے اخبارات و جرائد کی تنظیم ’آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی‘(اے کے این ایس)نے پاکستان کے معروف صحافی حامد میر پر گزشتہ روز ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان میں آزادی صحافت،آزادی اظہار رائے کے خلاف ایک بڑا حملہ قرار دیا ہے۔’اے کے این ایس‘ کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں صحافیوں کے خلاف قاتلانہ حملوں،جبر،تشدد ،ظلم،زیادتی اور آزادی اظہار سے روکنے کی دوسری مختلف کاروائیوں میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔عالمی سطح پر پاکستان کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین ملکوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان میں جمہوریت اور بہتری کی کوششوں میںآزاد صحافت اور آزادی اظہار کی ترویج ناگزیر ہے۔متنازعہ ریاست جموں و کشمیر کے صحافی اور میڈیا اس حملے پر احتجاج کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور ملک و عوام کے خلاف اس طرح کی سازشیں آخر کار ناکامی سے ہمکنار ہوں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题