اسلام آباد سے لاپتہ چینی باشندے کی لاش برآمد

Published on April 20, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 239)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) اسلام آباد سے 4 روز پہلے لاپتہ ہونیوالے چینی باشندے کی لاش مل گئی، پولیس کے مطابق لی جن کنیوگ کے سر پر چوٹوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔ لاش پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی۔وفاقی دارالحکومت کی سپرمارکیٹ سے 4 روز قبل چینی شہری لاپتہ ہوگیا تھا جس کی آج لاش مل گئی۔پولیس حکام کے مطابق لی جن کنیوگ کی لاش اقبال ٹاؤن میں نالے سے ملی، اس کے سر پر چوٹوں کے نشان بھی واضح ہیں، لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا گیا۔چینی شہری لی جن کنیوگ ایک ماہ پہلے پاکستان آیا تھا، 15 اپریل کو اسلام آباد کی جناح سپر مارکیٹ سے لاپتہ ہوا تو دوست نے گمشدگی کی اطلاع تھانہ کوہسار میں درج کرائی۔درخواست کے مطابق لی جن کنیوگ مقامی زبان جانتا تھا نہ اس کے پاس موبائل فون، پاسپورٹ یا رقم موجود تھی۔ پولیس حکام کہتے ہیں قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد لاش چین بھجوا دی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题