وہاب ریاض اور محمد عامر کو ورلڈکپ میں مس کروں گا: آفریدی

Published on April 20, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 309)      No Comments

لاہور: (یواین پی) ورلڈ کپ 2019ء کے لیے قومی ٹیم میں وہاب ریاض اور محمد عامر کو منتخب نہ کرنے پر شاہد آفریدی فاسٹ باؤلرز کی حمایت میں آ گئے۔ٹویٹر پر رد عمل دیتے ہوئے سابق آل رائونڈر نے ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اُمید کی کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ جیت کر ٹرافی پاکستان لائے گی۔انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر وہاب ریاض اور محمد عامر کو عالمی ایونٹ میں مس کروں گا۔یاد رہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی نے گزشتہ روز انگلینڈ میں 30 مئی سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے پاکستان نے اپنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ سرفراز احمد(کپتان)، محمد حفیظ، عابد علی ، محمد حسنین، امام الحق، فخر زمان، شعیب ملک، محمد رضوان، بابر اعظم، حارث سہیل، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، جنید خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان شنواری اور حسن علی شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes