حکومت عوامی مشکلات سے مکمل طور پر آگاہ ہے ڈپٹی کمشنراوکاڑہ عامر عقیق خان

Published on April 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 299)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی/شیخ ندیم شیراز ) ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مشکلات سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور ان کے حل کے لئے مستقل بنیادوں پر کام کیا جا ررہاہے وقتی پریشانی اور عارضی مشکلات جلد ختم ہوں گی اور لوگوں کو ریلیف ملے گا سستے رمضان بازاروں میں پھلوں و سبزیوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عام مارکیٹ سے کم ہوں گی اور ان کے معیار کو بر قرار رکھنے کے لئے بھی لگاتار مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ سپلائی اینڈ ڈیمانڈ کے میکانزم کو فعال رکھنے کے ساتھ ساتھ اشیاءکی کوالٹی اور قیمتوں کو مستحکم رکھا جا سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلا س میں تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ،تمام ضلعی محکموں کے سربراہان نے شر کت کی ۔ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا کہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں سستے رمضان بازار فعال کر دئیے گئے ہیں تحصیل دیپالپور میں 5تحصیل رینالہ خورد میں 1اور تحصیل اوکاڑہ میں 2سستے رمضان بازار قائم کر دئیے گئے ہیں ۔سستے رمضان بازاروں میں عوام الناس کو چینی ،آٹا ،گھی ،دالیں،پھل و سبزیاں ،گوشت اور دیگر اشیائے ضروریہ مارکیٹ سے کم نرخوں پر دستیاب ہوں گی اور اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آفس میں کمپلینٹ سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے جس کا نمبر0449200037ہے جہاں عوا م اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes