عوام کی موجیں ختم، موبائل فون کارڈز پر تمام ٹیکس بحال کر دیے گئے

Published on April 25, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 146)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے موبائل فون کارڈز پر معطل تمام ٹیکس بحال کرتے ہوئے فیصلہ دیا ہے کہ عدالت عالیہ ٹیکس معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کیس کا مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت عالیہ ٹیکس معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی۔ پبلک ریوینیو اور ٹیکس پر معاملات پر مداخلت کیے بغیر مقدمے کو نمٹاتے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ سال 2018ء میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے موبائل فون کارڈز پر ٹیکس کٹوتی کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے حکومت اور موبائل فون کمپنیوں کو عوام سے ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے از خود نوٹس نمٹاتے ہوئے موبائل فون کارڈز پر تمام ٹیکسز بحال کر دیے اور حکم امتناع ختم کر دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题