سردار فتح محمد کریلوی کی آزاد کشمیر کے لیے لازوال خدمات ہیں خورشید احمد خان 

Published on March 16, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 507)      No Comments

کھوئی رٹہ (یو این پی ) مسلم لیگ ن حلقہ کھوئی رٹہ کے راہنما چیئرمین خورشید احمد خان نے کہا ہے کہ سردار فتح محمد کریلوی کی آزاد کشمیر کے لیے لازوال خدمات ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا سردار فتح محمد کریلوی کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیںآج برسی کے موقع پر انہیں خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں عوام برسی میں بڑھ چڑھ کر شریک ہوں گے سردار فتح محمد کریلوی نے ہمیشہ حق و سچ کی بات اور اصولوں پر زندگی گزاری یہی وجہ ہے کہ وہ آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں انہوں نے کہا کہ بلا شبہ آزا دکشمیر میں اقتدار کے راستے کریلوی خاندان سے ہو کر گزرتے ہیں سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان نے اپنے دور اقتدار میں خدمت کے سفر کو آگے بڑھایا اور آزاد کشمیر کے کونے کونے پر تعمیر و ترقی کے بے شمار کام کروائے جن کی دوسری کوئی اور مثال نظر نہیں آتی جس کا اعتراف مخالفین بھی کرتے نظر آتے ہیں انہوں نے کہا کہ کارکنان مسلم لیگ ن سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی قیادت میں متحدو منظم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سردار سکندر حیات خان آزاد کشمیر کی سیاست کا روشن باب ، درخشندہ ستارے اور مرد آہن ہیں جو ہر مشکل دور میں کشمیریوں کی بھرپور راہنمائی اور ترجمانی کرتے ہیں ۔ 
پنچائیت کے ظالمانہ فیصلے کا شکار ماں کی داد رسی کیلئے جج فیملی کورٹ کے احکامات جاری
کھوئی رٹہ (یو این پی ) پنچائیت کے ظالمانہ فیصلے کا شکار ماں کی داد رسی کیلئے جج فیملی کورٹ نے احکامات جاری کر دئیے دو دن میں محمد نصیر کو بچے سمیت پیش کرنے کا حکم جاری بصورت دیگر گرفتار کر کے پیش کیا جائے عدالت کا حکم تفصیلات کے مطابق ٹھل ڈونگی سے پنچائیت کے ظالمانہ فیصلے کے تحت شیر خوار بچہ حقیقی ماں حراء شہزادی سے چھین کر والد محمد نصیر کو دے دیا گیا جس پر حراء شہزاد ی نے عدالت سے رجوع کیا سول جج فیملی کورٹ کھوئی رٹہ نے تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کے ایس ایچ او کو تحریر احکامات جاری کیے کہ دو دن کے اندر محمد نصیر کو بچے سمیت حاضر عدالت کریں اور پابند ضمانت کریں بصورت دیگر مسؤل محمد نصیر کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے ۔
 آبادی پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے متاثرین کیلئے میڈیکل کیمپ 
کھوئی رٹہ (یو این پی ) کھوئی رٹہ پریس کلب کے زیر اہتمام ایل او سی پر انڈین آرمی کی آئے روز سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سول آبادی پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے متاثرین کیلئے میڈیکل کیمپ لگا دیا گیا ہے کھوئی رٹہ پریس کلب نے میڈیکل کیمپ میں زخمیوں کے لئے فوری طبی امداد کا بندوبست کیا ہے تاکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ایمبولینسز کے ذریعے ڈی ایچ کیو پہنچایا جائے کھوئی رٹہ پریس کلب نے میڈیکل کیمپ کے قیام اور تعاون پر وزیر امور حیوانات و لائیو سٹاک چوہدری محمد اسماعیل گجر، سیکرٹری امور حیوانات لائیو سٹاک، ڈی جی ڈاکٹر مطلوب راجہ، ڈاکٹر امجد راجہ، ڈاکٹر سردار فرید، ڈاکٹرہارون ، قریشی میڈیکل سٹور کے مالک انیس قریشی ، تحصیل انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اداروں کے ساتھ ملکر متاثرین کنٹرول لائن کیلئے ہر وقت خدمت کیلئے حاضر ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题