وزیراعظم بیجنگ پہنچ گئے، پاک چین شراکت نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

Published on April 26, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 197)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔ وزیراعظم چینی صدر کی دعوت پر بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کرینگے۔وفاقی کابینہ کے ارکان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ روانگی سے قبل وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک چین شراکت نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کیساتھ دورے کا آغاز کر رہا ہوں۔ پاکستان اور چین کی دوستی عوام کے دلوں میں ہے۔ تعاون اور دو ٹوک حمایت پر چین کے شکر گزار ہیں۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کے درمیان دوستی باہمی احترام پر مبنی ہے اور چین ہمارا قریبی دوست اور آئرن برادر ہے۔ دورے کے دوران بہترین دوست صدر شی چن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقات بھی ہونگی۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی چینی صدر شی جن پنگ سے ون آن ون ملاقات 28 اپریل کو ہو گی۔ وہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی ایجنڈا برائے 2030 کے سیشن میں بھی شرکت کریں گے۔ ملائشیا، مصر، بیلا روس ، ایتھوپیا سمیت کئی سربراہان مملکت سے ملاقات طے پا گئی، عمران خان کے اعزاز میں پاک چین فرینڈ شپ ایسوسی ایشن ظہرانہ دے گی۔وزیراعظم عمران خان 27 اپریل کو انٹرنیشنل کانفرنس سنٹرپہنچیں گے جہاں چینی صدر استقبال کریں گے۔ چین سے مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کریں گے۔ نجی ٹیک کمپنی (ہواوے ) کے سی ای او سے ملاقات بھی شیڈول میں شامل ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题