میجر شبیر شریف شہید کا76واں یوم پیدائش کل منایا جائے گا

Published on April 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 440)      No Comments

لاہور(یواین پی) پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بھائی میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کا76واں یوم پیدائش28اپریل اتوار کو منایا جائے گااس سلسلے میں لاہورسمیت مختلف شہروں میں منعقدہ مختلف تقریبات میں شہیدکو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔میجر شبیر شریف شہید 28اپریل1943ءکو ضلع گجرات کے علاقہ کنجاہ میں پیدا ہوئے انہوں نے لاہور کے سینٹ انتھونی سکول اور گورنمنٹ کالج جیسے اداروں میںتعلیم حاصل کی بعدازاں انہوں نے پاکستانی فوجی درس گاہ کاکول اور 19اپریل 1964ءمیںفرنٹیر فورس رجمنٹ میں شمولیت اختیار کی،3دسمبر 1971ءکو وہ بطور کمپنی کمانڈر فرنٹیر فورس رجمنٹ ہیڈ سلیمانکی کے محاذ پر تعینات تھے اس دوران انہوں نے دشمن فوجیوں اور ٹینکوں کو بھاری نقصان پہنچایا اور6دسمبر 1971کو ملک و قوم کیلئے اپنی جان قربان کر دی شہادت کے وقت ان کی عمر28برس تھی ان کی ہمت اور بہادری کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں سب سے بڑے ملٹری اعزاز نشان حیدر سے نوازا۔ میجر شبیر شریف شہید سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题