پولیوکے خاتمے کی مہم میں ہر شہری کو حکومت کاساتھ دے۔اے ڈی سی خانیوال

Published on April 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,329)      No Comments

1
خانیوال ۔۔۔ اے ڈی سی اشفاق احمدچوہدری نے کہا ہے کہ پولیوکے خاتمے کی مہم میں ہرشخص حکومت کاساتھ دے والدین اپنے پانچ سال تک کی عمرکے بچوں کو پولیوویکسین کے قطرے لازمی پلوائیں انکاری والدین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی انہوں نے یہ بات14سے16۔اپریل تک تحصیل کبیروالا کی 34،اورمیانچنوں کی6یونین کونسلز میں شروع ہونے والی انسدادپولیو کی خصوصی مہم کے انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جلاس میں اسسٹنٹ کمشنرمیانچنوں امجدسلیم سرگانہ،اسسٹنٹ کمشنر کبیروالامہرخالد،ای ڈی اوہیلتھ ڈاکٹراقبال شاہد،ڈی ایچ اوڈاکٹرمحمدیوسف سمراء،محکمہ صحت ودیگرمحکموں کے افسران نے شرکت کی اے ڈی سی نے اس موقع پرہدایت کی کہ مہم کے دوران متعلقہ محکموں کی طرف سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی جس محکمے کوجوجو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں وہ ان کواحسن طریقے سے پوراکرے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy