وزیراعلیٰ پنجاب بزدار قبیلے کے سردار مقرر

Published on April 29, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 234)      No Comments

لاہور: (یواین پی) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ان کے قبیلے کا سردار مقرر کر دیا گیا ہے۔ بارتھی میں ان کی دستار بندی کی تقریب ہوئی جس میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔وزیراعلی پنجاب کی بارتھی میں دستار بندی کی تقریب منعقد ہوئی۔ بلوچ قبائل کے نمایاں سرداروں نے سردار عثمان بزدار کی دستار بندی کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار قبیلے کے نئے سردار مقرر ہو گئے۔تقریب میں سندھ، بلوچستان اور کوہ سلیمان کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے بزدار قبیلے کے معززین بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر مہمانوں کی روایتی بلوچی ڈش ”چھتری“ اور”ترت“ سے تواضع کی گئی۔صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے دعا کرائی۔ معروف روحانی شخصیت سید رفیق شاہ نے سردار عثمان بزدار کے سر پر روایتی بلوچی پگ رکھی۔دستار بندی کی تقریب میں قیصرانی قبیلے کے میر بادشاہ قیصرانی، دریشک قبیلے کے سردار احمد خان دریشک، مری قبیلے کے میر بہار خان مری، جعفر قبیلے کے الطاف خان جعفر، رند قبیلے کے میر عباس خان رند اور دیگر بلوچ قبیلوں کے سرداروں اور ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔بلوچستان کے وزیر صحت میر نصیب اللہ خان مری، وزیر مملکت زرتاج گل اور رکن قومی اسمبلی خواجہ شیراز، خواجہ حامد تونسوی اور معززین علاقہ بھی شریک ہوئے۔دستار بندی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کے والد سردار فتح ممد خان بزدار مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے ”آس روٹی“ کی رسم کا اہتمام کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog