حاجی اسلام پر حملہ میں ملوث ملزمان کو فوری طورپر گرفتار کیا جائے،وزیراعلیٰ بلوچستان

Published on August 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 501)      No Comments
66
کوئٹہ (یواین پی) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نیشنل پارٹی کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد سلام بلوچ پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی بزدلانہ کاروائی قرار دیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے حملے میں رکن اسمبلی کے محفوظ رہنے پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے انتظامیہ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ حاجی سلام بلوچ پر حملہ بلوچ روایات، اقدار اور اصولوں کے منافی اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کو نشانہ بنانے والے درحقیقت عوام کی رائے اور اصولوں کے باغی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme