آئی ایم ایف معاہدہ قوم کے سامنے پیش کیا جائے، بلاول بھٹو کا مطالبہ

Published on April 30, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 175)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم صدارتی نظام، اٹھارویں ترمیم اور ملٹری کورٹس پر اپنا موقف نہیں بدلیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدہ قوم کے سامنے پیش نہیں کیا تو اسے قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کالا دھن سفید کرنے کے لئے امیروں کیلئے ایمنسٹی سکیم لیکن غریبوں کا رمضان پیکج کہاں گیا؟چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم صدارتی نظام، اٹھارویں ترمیم اور ملٹری کورٹس پر اپنا موقف نہیں بدلیں گے، چاہے پوری پارٹی اور پورے خاندان کو جیل بھیج دو۔ ہم پریشر میں آنے والے اور نیب گردی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر ڈنشا جیسے عزت دار آدمی کو گرفتار کیا گیا، ان پر تشدد کیا جا رہا ہے۔ سب کے لیے قانون ایک جیسا اور احتساب بلاتفریق ہونا چاہیے۔ سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے کیسز بنائے جائیں گے تو مذاق اڑے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题