اکشے کمار اور سنیل شیٹھی ایک بار پھر ”ہیر اپھیرا“کا حصہ ہوں گے

Published on May 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 434)      No Comments

ممبئی(یواین پی)بالی ووڈ کی کامیڈی ڈرامہ فلم ”ہیرا پھیری“کے دوسرے سیکوئیل ”ہیرا پھیری3“کی شوٹنگ کا آغاز دسمبر میں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق اندرا کمار نے اپنے سوشل میڈیااکاﺅنٹ پرہیرا پھیری کے دوسرے سیکوئیل کا اعلان کیا جس میں پہلی دو فلموں کی طرح اکشے کمار،سنیل شیٹھی اور پاریش پاول اپنے شائقین کو منفرد اندا ز سے محظوظ کریں گے۔اس سلسلے کی پہلی فلم 2000میں ریلیز ہوئی جس کے ہدایت کار پریادرشن تھے ،اس فلم نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئے تھے ۔اس کی کامیابی کودیکھتے ہوئے فلم میکرز نے اس کا دوسرا حصہ2006میں ریلیز ہوا جس کے ہدایت کارنیرج وورا تھے اس فلم نے بھی پہلی فلم کی طرح اپنے مداحوں کے دلوں میں گھر کیا تھا۔واضح رہے فلم’ہیرا پھیری2019’کے وسط میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme