حکومت ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ مریضوں کے لئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے‘شرمیلا فاروقی

Published on June 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 385)      No Comments

44
کراچی (یوا ین پی) وزیر اعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی برائے ثقافت و سیاحت شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ حکومت سندھ شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ مریضوں کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، کے الیکٹرک کو بھی چاہئے کہ وہ لوڈ شیڈنگ پر قابو پائے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے جناح ہسپتال، عباسی شہید ہسپتال اور قطر ہسپتال میں گرمی سے متاثرہ مریضوں کی عیادت اور ہسپتالوں میں موجود انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام اس بابرکت ماہ رمضان کے موقع پر اللہ تعالیٰ سے بارشوں کی دعا کریں تاکہ گرمی کی شدت کم ہو سکے۔ شرمیلا فاروقی نے ہسپتالوں میں مہیا کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور مریضوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ماہرین کی جانب سے بیان کی جانے والی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy