انٹر میڈیٹ امتحانات یا مذاق ؟ اسلامی تعلیم کا پرچہ بھی وقت سے پہلے آؤٹ

Published on May 3, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 297)      No Comments

کراچی: (یواین پی) کراچی میں انٹرامتحانات مذاق بن گئے، معمول کے مطابق آج بھی اسلامی تعلیم کا پرچہ آوٹ ہو گیا، انٹر بورڈ خاموش تماشائی بنا ہے۔سندھ بھر میں انٹر امتحانات کے دوران نقل کا رحجان ہے۔ میٹرک کے بعد انٹر میڈیٹ امتحات میں بھی نقل مافیا بے لگام ہے۔ کراچی میں انٹرمیڈیٹ اسلامی تعلیم کا پرچہ 40 منٹ قبل آوٹ ہو گیا، حل شدہ جوابات بھی سوشل میڈیا کی زینت بن گئے۔واضح رہے کراچی میں صرف ایک دن کے علاوہ ہر پرچہ وقت سے قبل آوٹ ہوا، پیپر پہلے نقل مافیا کے پاس پہنچتا ہے بعد میں امتحانی مراکز، انٹر بورڈ میں یہ کالی بھیڑیں کون ہیں ؟ انٹر میڈیٹ بورڈ نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی، معاملے پر محنتی طلبہ اور والدین تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme