ہم فنکاروں کی فلاح کے لئے بے لوث کام کر رہے ہیں انٹر نیشنل پروموٹرکامران حیات

Published on May 6, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 256)      No Comments

میگھا جی ، طارق طافو، مسکان جے، احمد نواز ،ڈاکٹر بی اے خرم  ،کریم خان ،حسن آفریدی کی خصوصی شرکت
لاہور(یواین پی) پنجابی کمپلیکس میں منعقد انڈس ایوارڈ شو میں شوبز کے ستاروں لیجنڈ طارق طافو ، سپر سٹار میگھا جی ، آئرہ عمر، مسکان جے، احمد نواز ،فرح± انور،کریم خان ،حسن آفریدی ،ڈاکٹر بی اے خرم سمیت نامور گلوکاروں نے تقریب میں رونق دو بالا کی۔اس موقع پر موسٹ سینئر تجزیہ نگار نجی ٹی وی کے آنر سید فریاد گیلانی ،سینئر اینکر چوہدری صفدر برنالی ، برگیڈیر غضنفر علی ، ڈاکٹر شفیق ڈی آنی جی ایف آئی اے،اسد اکرام بیگ ، نعیم گل یوسف زائی نے خصوصی شرکت کی آرگنائزر کامران حیات نے کہا پوری دنیا کے فنکار ویب سائٹ اور سوشل میڈیا سے بزنس لے رہے ہیں 10سال قبل جب لوگوں میں سوشل میڈیا کی مہم شروع کی تومشکلات آئیں مگرمحنت جاری رکھی اور 4300کے قریب اپنے ملک کی اہم شخصیات سمیت لوگوں کو سوشل میڈیا کی پاور دیکھائی ہمارے ستاروں کو اپنی سیج پر سجا کر اپنے انڈسٹری کو پروموٹ کرنے والو پاکستانی ہی تمہاری ہر مشکل میں کام آئیں گے ہم دونوں میاں بیوی تمام فنکاروں کی اصلاح بغیر معاوضہ کے کر رہے ہیں جس میں اللہ نے ہم سے بہت بڑا کام لیا اور آج اسی سوشل میڈیا کی طاقت نے فنکاروں کو مجبور کر دیا آج ٹی وی دیکھنے کا کسی کے پاس ٹائم نہیں جس کا واحد سورس سوشل میڈیا ہے آج میں جو بھی ہوں اپنے والدین کی وجہ سے ہوں ہمارے معاشرے میں مغربی کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے بچے اپنے بزرگوں کو اولڈ ایج ہوم میں جمع کروا کر کونسی کامیابی تلاش کر رہے ہیں ہمارے والدین ہم سے بزرگی میں صرف مسکراہٹ مانگتے ہیں کیا ہم ان کو یہ بھی نہیں دے سکتے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes