غزہ سے داغے میزائلوں میں زخمی اسرائیلیوں کی حالت تشویشناک

Published on September 18, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 133)      No Comments

غزہ (یواین پی) اسرائیل کے میڈیکل ذرائع نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی سے داغے گئے میزائلوں کے نتیجے میں زخمی بعض اسرائیلیوں کی حالت خطرے میں ہے اور ان کا زندہ بچنا مشکل ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عبرانی طبی ذرائع کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے داغے گئے میزائلوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والے یہودی آباد کاروں میں بعض کی حالت خطرے میں ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والے بعض آباد کاروں کی حالت خطرے میں ہے اور انہیں مصنوعی آکسیجن دی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy