سابق وزیر اعظم نواز شر یف کے پوتے نے قرآن پاک حفظ کر لیا

Published on May 13, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 183)      No Comments

لاہور: (یواین پی) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے بڑے صاحبزادے حسین نواز شریف کے بیٹے زید حسین نواز نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اور ماں باپ کی دعا ؤں سے میں نے قرآن پاک مکمل حفظ کر لیا ہے، میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے یہ توفیق دی۔
اتوار کو جاری کردہ اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں زید حسین نواز نے کہا کہ میری دادی جان (مرحومہ بیگم کلثوم نواز شریف)، جنہوں نے میرے لئے بہت دعائیں کیں، انکی دعاؤں سے میں آج اپنی منزل پر پہنچا ہوں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy