فیصل آباد (یو این پی)عملہ کی غفلت سے زچہ بچہ کی ہلاکت،ورثا کا شدید احتجاج، ڈجکوٹ کا رہائشی آصف اپنی ہمشیرہ غزالہ کو ڈلیوری کے کئے رورل ہیلتھ سنٹر لایا، لیڈی ڈاکٹر کی عدم موجودگی میں ایل ایچ ویز نے غزالہ کو مردہ قرار دے دیا، اہلخانہ غزالہ کو گھر لے گئے، نجی ڈاکٹر نے بتایا کہ سانس چل رہی ہے اہلخانہ نے 1122 کو کال کی اور فیصل آباد الائیڈ لے جانے کا کہاریسکیو عملہ نے بتایا کہ پہلے آر ایچ سی لیجایا جائے گا وہاں سے ریفر کیا جائے گا، اہلخانہ دوبارہ رورل ہیلتھ سنٹر غزالہ کو لے گئے، ہسپتال میں کوئی ڈاکٹر، نرس اور دیگر عملہ نہ تھا ڈیڑھ گھنٹے بعد اپنے کمرے میں سوئی ایل ایچ وی ازقہ چیک کرنے آئی، غزالہ کو مردہ قرار دیا اور بتایا کہ بچہ زندہ ہے اہلخانہ نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ طلب کیا جو نہ ملا ازقہ نے بتایا کہ بچہ زندہ ہے اسے فیصل آباد لے جائیں ادھر سہولت نہیں ہے، فیصل آباد لے جانے سے قبل ہی زچہ بچہ دم توڑ گئے، اہل خانہ غم سے نڈھال اور عملہ کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔