مخالفین 25 جولائی کو بدترین شکست سے دوچار ہوں گے، عمران خان

Published on July 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 457)      No Comments

لاہور: (یواین پی) عمران خان کا جلو موڑ جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ اللہ نے ہمیں تقدیر بدلنے کا موقع دیا ہے، فرعون 1985سے پنجاب میں قبضہ کر کے بیٹھے ہیں، جوپیسہ اسکول، صاف پانی، روزگار پر خرچ ہونا تھا وہ چوری ہوا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انتخابی مہم کے آخری روز لاہور میں ڈیرے ڈال دئیے ہیں۔ جلو موڑ جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہور میں پینے کا صاف پانی میسرنہیں جبکہ شہباز شریف رائیونڈ اور جاتی امراء کو پیرس بنانے کی کوشش کر رہا ہے، لاہورمیں اسکولوں کی حالت بہت خراب ہے، اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو پنجاب پولیس کو ٹھیک کر کے دکھاؤں گا، اقتدار ملا تو لاہور میں بہترین بلدیاتی نظام لائیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے اشتہاروں میں نندی پور بنا دیا تھا، خیبرپختونخوا میں تعلیم کا نظام سب سے بہتر ہے، خیبر پختونخوا کا سالانہ ترقیاتی بجٹ110 ارب ہے، لاہور کا سالانہ ترقیاتی بجٹ 350 ارب روپے ہے، خیبرپختونخوا میں ایک ارب 18 کروڑدرخت اگائے، خیبرپختونخوا حکومت نے صرف اشتہاروں میں کام نہیں کیا، خیبر پختونخوا میں بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔جلو موڑ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کایہ بھی کہنا تھا کہ نوازشریف کہتے ہیں کہ جیل میں سہولتیں نہیں، 300 ارب چوری کرنےوالا کہتاہے مچھر کاٹتے ہیں جبکہ شہباز شریف کے چہرے پر خوف طاری ہے، انہوں نے عابد باکسر کے ذریعے لوگ قتل کرائے۔ جب پولیس سے لوگوں کوقتل کروایا جائے گا تو تباہ ہو گی، چیلنج کرتا ہوں خیبر پختونخوا میں کوئی ایک نام بتادے جسے پولیس نے قتل کیا ہو، میرے خلاف 32 جھوٹے مقدمے درج کیے گئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا کو نواز شریف کی بڑی فکرہے، بھارت کو پتا ہے میں کسی کا پُتلا نہیں بن سکتا، بھارت کو پتا ہے میں اپنی قوم کا سودا نہیں کروں گا، ممبئی حملوں کے حوالے سے نوازشریف نے فوج کیخلاف کمپین کی اس لیے بھارت خوش ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کیساتھ ظلم کر رہا ہے، بھارت اس لیے نوازشریف کیساتھ کھڑا وہ ان کی بات مانے گا۔انہوں نے اپنے کاکنوں کو ہدایت کی کہ بہنوں نے گھر، گھر جانا ہے، رزلٹ ملنے تک پولنگ بوتھ سے نہیں نکلنا، دھاندلی نہیں ہونے دینی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes