ہم کوسوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرنا چاہئے۔ریما

Published on April 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 100)      No Comments

لاہور: (یواین پی) اداکار و میزبان ریما نے کہا کہ ہر شہری کو انتخابات میں ووٹ کا حق استعمال کرنا چاہیے، جو لوگ اپنے ووٹ کا حق استعمال نہیں کرتے انہیں پھر حکومتوں کے حوالے سے رائے دینے کا بھی کوئی حق نہیں پہنچتا۔ایک انٹر ویو میں ریما نے کہا کہ پاکستان کے عوام پڑھے لکھے اور با شعور ہیں، جمہوریت کا عمل چھاننی کی مانند ہے اور جیسے جیسے یہ آگے بڑھتا جائے گا مزید شفافیت آتی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ اپنے ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں اور ہمارے اوپر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme