گڈو پاور پلانٹ کی ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ، سندھ، پنجاب میں بجلی فراہمی معطل

Published on May 15, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 432)      No Comments

کشمور: (یواین پی) گڈو پاور پلانٹ کے تمام ہائی ٹرانسمیشن لائینیں رات گئے ٹرپ کرنے سے سندھ، پنجاب، بلوچستان کے مختلف اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ 9 گھنٹے گذر جانے کے باوجود بجلی بحال نہ ہوسکتی، گڈو پاور پلانٹ کی ٹرپ ہونے والی لائینوں میں 132 کے وی، 220 کے وی اور 500 کے وی سمیت تمام ہائی ٹرانسمیشن لائینیں شامل ہیں، یونٹ بند ہونے سے سندھ، پنجاب، بلوچستان کے مختلف شہروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔ بجلی معطل ہونے والے شہروں میں رحیم یار خان، صادق آباد، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان، کندھ کوٹ، شکارپور، صحبت پور، ڈیرہ مراد جمالی، سبی کوئٹہ شامل ہیں، اس وقت گڈو پاور ہاؤس میں بجلی کی پیداوار سفر ہوگئی ہے۔گڈو تھرمل پاور ہاؤس کے حکام سے رابطہ کرنے پر حکام کا کہنا تھا کہ بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے، جلد بحال کی جائے گی، مزید تین سے چار گھنٹے لگ سکتے ہیں، جبکہ 747 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے یونٹ گیس کی کمی کے باعث آج صبح ٹرپ ہوگئے تھے تاہم پاور پلانٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ گیس کی کمی پوری ہوتے ہی بجلی بحال کر دی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes