دنیا بھر میں پاکستان کی خواتین کے اچھے کام کو ریکگنائز کیا جاتا ہے فوٹوگرافرشاہین راجپوت

Published on May 15, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 344)      No Comments

کراچی(یواین پی) مجھے فخر ہے کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی ایک اور راجپوت گھرانے کی لڑکی معصومہ راجپوت کو ہارڈورڈ نے کینسر ریسرچ پروگرام کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے جو کہ پاکستان کے ساتھ راجپوت گھرانوں میں ایک اور لڑکی نے مثال قائم کر دی یہ بات گزشتہ روز نجی افطار پراٹی میںبین الاقوامی شہرت یافتہ ایونٹ پلانر اورپاکستان کی پہلی خاتون فوٹوگرافرشاہین راجپوت نے کہی جو کہ اپنے راجپوت خاندان کی واحد خاتون ہیں جو مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے میں مصروف عمل ہیں ان کے کہنے کے مطابق میں جس جدوجہد کے بعد آج اس مقام پر پہنچی ہوں اُس میں میرے اللہ کی اور میری محنت شامل ہے یوں میں صرف پاکستان ہی میں نہیں بلکہ متحدہ عرب امارات میں بھی میرے کام کو نہ صرف پسند کیا جاتا ہے بلکہ مجھے ٹاسک دے کر مزید میرے حوصلوں کو بلند کیا جاتا ہے اگر دیکھا جائے تودنیا بھر میںپاکستان کی خواتین کے اچھے کام کو ریکگنائز کیا جاتا ہے اوران کے کام کو سرہانے کے ساتھ انھیں موقعے بھی فراہم کیے جاتے ہیں ہماری لڑکیوں اور خواتین کو کسی بھی اچھے کام کرنے میں پیچھے نہیں رہنا چاہیے اور مجھے فخر ہے کہ میں پاکستان کا نام سنہری حروفوں میں لکھنے والوں کی فہرست میں شامل ہوں حال ہی میں میں نے امارات کا دورہ کیا اور وہاں پر کام کو سرہایا گیا اور مستقبل میں مزید پلاننگ کے کنٹریکٹ سائن کیے الحمدو للہ ہمارا پاکستان میں لڑکیوں اور خواتین کی کمی نہیں جو اپنی جستجو، جدو جہد اور مثبت سوچ کو آگے لے جانے میں مرکزی کردادر ادا کر رہی ہیں اور کرتی رہیں گی چاہے وہ کوئی بھی فیلڈ ہو انہوں نے مزید بتایا کہ جلد پاکستانیوں کو اپنے کام کے حوالے سے ایک خوشخبری دیں گی کہ جس سے پاکستان کا نام مزید بلند ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes