ایران کیساتھ اشیاء کے بدلے اشیاء کی تجارت کی جائے گی: عبدالرزاق دائود

Published on May 17, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 226)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے بتایا کہ ایران کیساتھ اشیاء کے بدلے اشیاء کی تجارت کی جائے گی۔مشیر تجارت عبدالرزاق دائود کا کہنا تھا کہ ایران ہمیں بجلی اور ایل پی جی دینے کو تیار ہے۔ ہم ان اشیاء کے بدلے ایران کو زرعی مصنوعات برآمد کریں گے۔ وزیراعظم پیکیج میں زرعی مصنوعات کو شامل کرایا ہے۔ مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بین الاقوامی منڈی میں اپنی مصنوعات کے تحفظ کے لیے قانون ہی نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں دیگر ممالک ہماری مصنوعات فروخت کر رہے ہیں۔عبدالرزاق دائود کا کہنا تھا کہ حکومت نے قانون کی تیاری پر کام شروع کر رکھا ہے جب یہ قانون بن گیا تو ہم دنیا میں اپنی مصنوعات کا تحفظ کر سکیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy