ایک سو بارہ بیویوں‌کا اکلوتا شوہر

Published on December 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 646)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) مسلمان ، بالخصوص قبائلی معاشروں میں ایک سے زائد شادیوں کا رواج ہے کیونکہ قبائل میں تصور پایا جاتاہے کہ جتنا بڑا کنبہ ہوگا اتنی ہی آپ کی عزت ہوگی یااس سے ملتے جلتے کچھ دیگر رجحانات ہیں جبکہ اسلام میں ہرصاحب استطاعت شخص کو چار شادیوں کی مشروط اجازت ہے لیکن ایک ایسا آرمی چیف بھی تھا جس کی 112بیگمات ہیں۔ جی ہاں، دی اکانومسٹ کے مطابق جنوبی سوڈان میں روایت عام ہے کہ جس شخص کی جتنی زیادہ آمدن ہوگی اس کی اتنی ہی زیادہ بیگمات ہوں گی ، جنوبی سوڈان کے سابق آرمی چیف سٹاف پال ملونگ کی 100سے زیادہ بیگمات تھیں، بالکل درست تعداد تو معلوم نہیں لیکن ایک نیوزویب سائٹ نے کچھ عرصہ قبل پا ل کی 112بیگمات کا انکشاف کیا تھا جب سب سے چھوٹی بیگم ایک سکول ٹیچر کے عشق میں مبتلاءہوکر شادی کیلئے گھر سے بھاگ گئی تھی ۔یادرہے کہ1962ءمیں اویل بحرالغزل کے نواحی گاﺅں میں پیداہونیوالے پال ملونگ اعوان اینی اپریل 2014ءسے مئی 2017ءتک آرمی چیف کے عہدے پر فائز رہے اور عسکری اداروں میں انہیں ”کنگ پال“ کے نام سے بھی جانا جاتاہے ۔ اینٹی کرپشن کیخلاف مہم کے دوران 2013ءمیںپال ملونگ اور صدر کیر کی طرف سے بنائے گئے ”ڈاٹ کے بنے(صدر کی مدد کریں)“ اور ”متھیانگ انور“نامی گروپ کی طرف سے بیشتر افراد کو قتل کیاگیاجس کے بعد امریکہ اور سلامتی کونسل نے پال پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ سنایا تاہم ووٹوں سے مطلوبہ حمایت نہ مل سکی جبکہ مئی 2017ءسے انہیں حکومت نے گھر پر نظربند کردیا۔ سابق آرمی چیف نے صدارتی حکم نامے کے برعکس جبہ میں اپنے گھر پر موجود 30محافظوں کی پلاٹوں کو جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme