پیٹرول کے بعد ’گیس‘ بم بھی تیار، غریبوں کیلئے گیس مہنگی

Published on May 18, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 311)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آئندہ مالی سال کیلئے چھوٹے اور غریب صارفین کیلئے گیس مہنگی جبکہ بڑے اور امیر صارفین کیلئے سستی کرنے کی سفارش کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق اوگرا نے گھریلو صارفین کیلئے آخری چار سلیبز کو دو دو حصوں میں توڑ دینے اور گیس استعمال کے 6 سلیبز بنانے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہانہ 274روپے بل دینے والے کی گیس کی قیمت 789 روپے جبکہ ماہانہ 550 روپے بل دینے والے کی گیس کی قیمت 1555 روپے کر دی جائے۔ اوگرا نے سفارش کی ہے کہ ماہانہ 1229 روپے بل دینے والے کی گیس کی قیمت 1777 روپے، ماہانہ 2215 روپے بل دینے والے کی گیس کی قیمت 3854روپے، ماہانہ 2421 روپے بل دینے والے کی گیس کی قیمت 4160روپے، ماہانہ 3449 روپے بل دینے والے کی گیس کی قیمت 6918روپے اور ماہانہ 10064 روپے بل دینے والے کی گیس کی قیمت کم کرکے 7378روپے کرنے کی سفارش کی ہے۔رپورٹ کے مطابق اوگرا نے ماہانہ 30338 روپے بل دینے والے کی گیس کی قیمت کم کرکے 16113 روپے، ماہانہ 24881 روپے بل دینے والے کی گیس کی قیمت کم کرکے 11975روپے کرنے اور ماہانہ 12979 روپے بل دینے والے کی گیس کی قیمت کم کرکے 11515روپے کرنے کی سفارش کی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy