بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے لیے ریٹرننگ افسران غیر جانبدار رہتے ہوئے اپنے فرائض انجام دیں ڈی سی او وہاڑی

Published on August 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 257)      No Comments

unnamed
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر؍ڈی سی او ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ صاف اور شفاف بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے لیے ریٹرننگ افسران غیر جانبدار رہتے ہوئے اپنے فرائض انجام دیں یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد سلیم ، ضلع بھر کے ریٹرننگ افسران اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران ایس این اے محمد خرم سلیم، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مظہر حسین وٹو موجود تھے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ کاغذات نامزدگی سے لے کر انتخابی نتائج کی تیاری تک تمام مراحل کو شفاف رکھا جائے قانون اور ضابطہ کے مطابق تمام امور انجام دیں اور غلطیوں سے پاک الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائیں انہوں نے تمام ریترننگ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ز یر انتظام تمام پولینگ اسٹیشنوں کا بذات خود معائنہ کریں اور وہاں موجود بجلی پانی ٹائلٹ کی سہولیات کا بھی جائزہ لیں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme