وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور سعودی ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

Published on July 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 150)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں کورونا صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،سعودی وزیرخارجہ نے بتایا کہ محدود پیمانے پر حج کا فیصلہ کورونا صورتحال کے پیش نظر کیا، شاہ سلمان سرجری کے بعد تیزی سے روبصحت ہورہے ہیں، وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے تعاون جاری رکھے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔جس میں کورونا کی وبائی صورتحال سمیت دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے کورونا سمیت دیگر علاقائی ایشوز پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔شاہ محمود قریشی نے کورونا سے متعلق اسمارٹ لاک ڈاؤن اور دیگر مئوثر اقدامات سے آگاہ کیا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے شاہ سلمان کی صحت یابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان پتے کی سرجری کے بعد روبصحت ہورہے ہیں۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کی دفاعی تنصیبات پر میزائل حملوں کی مذمت کی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے تعاون جاری رکھے گا۔دونوں وزراء خارجہ میں امسال حج کی محدود ادائیگی پر بھی بات چیت ہوئی۔سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ سعودی عرب میں بھی کورونا کی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے۔محدود پیمانے پر حج کا فیصلہ کورونا صورتحال کے پیش نظر کیا ۔دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ اسمبلی کے آئندہ اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes