کابینہ نے وزیراعظم کامیاب نوجوان پروگرام کی منظوری دیدی

Published on May 22, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 182)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) نوجوانوں کو آسان شائط پر قرضہ دیا جائے گا۔ کابینہ نے اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی (ای سی سی) کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کامیاب نوجوان پروگرام کی منظوری دیدی گئی ہے۔ اس پروگرام کے تحت نوجوانوں کو کاروبار اور روزگار کے بھرپور موقع ملیں گے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوش عاشق اعوان نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ وفاقی کابینہ نے اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی (ای سی سی) کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی ہے۔اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے اسلام آباد کے لیے لوکل گورنمنٹ بورڈ اور کراچی بینکنگ کورٹ کے جج کی تعیناتی کی بھی منظوری دی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme