کیپٹن صفدر اڈیالہ جیل منتقل ، عام قیدیوں کی طرح ہی رکھا جائے گا

Published on July 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 180)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن صفدر کو نیب نے بکتر بند گاڑی میں جیل منتقل کر دیاہے ۔تفصیلا ت کے مطابق نیب نے کیپٹن صفدر کو بکتر بند گاڑی میں جیل منتقل کیا جبکہ جیل میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ جیل کے ارد گرد چار کلومیٹر تک موبائل فون جیمر نصب کر دیئے گئے ہیں ۔جیل حکام ذرائع کا کہناہے کہ کیپٹن صفدر کو جیل میں عام قیدیوں کی طرح ہی رکھا جائے گا ۔واضح رہے کہ گزشتہ رات کیپٹن صفدر کو راولپنڈی میں ن لیگ کی ریلی سے حراست میں لیا گیا تھا جس کے بعد آج انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں نیب نے عدالت سے کیپٹن صفدر کو جیل بھیجنے کی استدعاکی

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes