محراب پور ،دو مختلف ٹرین حادثات میں دو افراد جانبحق

Published on May 23, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 318)      No Comments

نوشہرو فیروز (یواین پی)دو مختلف ٹرین حادثات میں دو افراد جانبحق ہوگئے۔ڈیڈ باڈیز کو تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کیا گیا۔محراب پور کے قریب کراچی سے لاہور جانیو الی ٹرین قراقرم ایکسپریس کی زد میں آکر 30 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ریلوے پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر نعش کو ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا محراب پورریلوے پولیس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ متوفی کی شناخت حاکم شیخ کے طور پر ہوئی ہے جو نواحی علاقہ گاو¿ں حبیب سولنگی کا رہائشی تھا۔پڈعیدن کے قریب کوٹ لالو ریلوے اسٹیشن کے مقام پر ٹرین سے گرکر مسافر جاں بحق۔ متوفی 40 سالہ مسافر کی شناخت پہچان نہیں ہوسکی۔ اطلاع پر ریلوے پولیس نے پہنچ کر لاش تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کردی۔کوٹ لالو ریلوے اسٹیشن 47/4 میل پر رات دیر سے ٹرین سے گرکر نامعلوم شخص ہلاک۔ پڈعیدن ریلوے پولیس نے لاش تحویل میں لے کرپڈعیدن سول اسپتال پہنچایا۔ ٹرین سے گرا کوئی پتہ نہیں ایس ایچ او ریلوے پڈعیدن۔ جیب سے کوئی ٹکیٹ نہ کوئی شناختی کارڈ کوئی چیز نہیں ملی لاش ڈاون ٹریک کے پاس پڑا ہوا تھا

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes