لاہور: مخیر حضرات کے تعاون سے قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع

Published on May 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 351)      No Comments

لاہور: (یواین پی) حکومت پنجاب نے جرمانہ دیت وغیرہ ادا کرنے کی استطاعت نہ رکھنے والے قیدیوں کی مخیر حضرات کے تعاون سے رہائی شروع کر دی۔وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مخیر حضرات کی طرف سے تین کروڑ 82 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے پر 514 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب کی جیلوں سے جرمانوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بند قیدیوں کی رہائی شروع ہو گئی ہے۔ پنجاب کی جیلوں میں 657 قیدی جرمانہ اور دیت وغیرہ ادا نہ کرنے کی وجہ سے جیل کاٹ رہے تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مخیر حضرات کی طرف سے تین کروڑ 82 لاکھ روپے جرمانہ ادا پر 514 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ 143 قیدیوں کو عید سے قبل 22 کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرکے رہا کر دیا جائے گا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes