دبئی میں سب سے زیادہ پراپرٹی کے خریداروں میں پاکستانیوں کا تیسرا نمبر

Published on January 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 623)      No Comments

دبئی (یوا ین پی)سال 2015 میں دبئی میں سب سے زیادہ پراپرٹی کے خریداروں میںDubai-2 پاکستانیوں کا تیسرا نمبر رہا اس عرصے کے دوران پاکستانیوں نے 2 ارب 20کروڑ ڈالر کی پراپرٹی خریدی ۔دبئی میں پراپرٹی کی خریداری میں پاکستانی بھی کسی سے پیچھے نہیں ، 2014 کی طرح پاکستانیوں نے 2015 میں بھی دبئی میں خوب جم کر زمینیں، گھر، فلیٹس اور دکانیں خرید کر اپنا نام دنیا کے ان تین ممالک میں شامل کر لیا ہے جنہوں نے دبئی میں سب سے زیادہ پراپرٹی میں سرمایہ کاری کی ہے ۔سال 2015 میں مجوعی طور پر پاکستانیوں نے 6ہزار 106پراپرٹی کے سودے کیے جس کی کل لاگت 2ارب 20کروڑ ڈالر رہی جبکہ 2014 میں پاکستانیوں نے دبئی میں 2 ارب ڈالر کی پراپرٹی خریدی تھی ۔اس طرح پاکستانی 2015میں بھارتیوں اور برطانیوی شہریوں کے بعد دبئی میں پراپرٹی کے تیسرے بڑے خریدار رہے ۔جبکہ سال 2014میں پاکستانیوں نے دبئی کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题