صوبہ سندھ سے کو ٹہ سسٹم کا خاتمہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اس کے خاتمہ سے احساس محرمی ختم ہو گی ناہید حسین

Published on September 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 484)      No Comments

unnamed
کراچی(یواین پی)اربن ڈیمو کریٹک فرنٹ کے چیئر مین ناہید حسین نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ سے کو ٹہ سسٹم کا خاتمہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اس کے خاتمہ سے احساس محرمی ختم ہو گی جو صوبہ او ر ملک کے وسیع تر مفاد میں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وکلاء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر اربن ڈیمو کریٹک فرنٹ کی کنوینسنگ کمیٹی کے اراکین اور قانونی ماہرین بھی موجود تھے ۔ چیئر مین ناہید حسین نے کہا کہ صوبہ سندھ میں کوٹہ سسٹم نے قومیت کے مسئلہ کو ابھارا اس کے خلاف صوبہ کی تقریباً تمام جاعتیں احتجاج کرنے کے لئے سڑکوں پر آئی تھیں لیکن اقتدار ملنے کے بعد کسی نے بھی اس جانب توجہ نہیں دی جو صوبہ کے عوام کے ساتھ زیادتی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ اربن ڈیمو کریٹک فرنٹ نے کوٹہ سسٹم کے خلاف نہ صرف احتجاج کیا بلکہ اس کے خلاف تمام سیاسی جاعتوں کے ساتھ بھی رابطے رکھے لیکن بد قسمتی سے اقتدار میں آنے کے بعد سیاسی جماعتیں اپنے وعدے سے پھر گئیں ہم نے انھیں کوٹہ سسٹم کے خاتمہ کی بار ہا یاد دہانی بھی کرائی لیکن ہماری بات پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے ایک بار کوٹہ سسٹم کے خلاف بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کے خاتمہ سے احسا س محرومی ختم ہو گی یہ ہماری باتوں کی تائید ہے ، ہم میجر جنرل بلال اکبر کو جرات مندانہ قدم اٹھانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ صوبہ سندھ سے جلد کوٹہ سسٹم کا خاتمہ یقینی ہو جائے گا ۔چیئر مین نے مزید کہا کہ کوٹہ سسٹم 2013 ء میں ختم ہو چکا ہے ہمارے قانونی ماہرین اس کا جائزہ لے رہے ہیں اگر حکومت نے اس میں توسیع کی تو پھر ہم اس اقدام کے خلاف عدالت جانے کا قانونی حق محفوظ رکھتے ہیں ۔ وکلاء نے اربن ڈیمو کریٹک فرنٹ کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چیئر مین ناہید حسین عوام کی آواز بن چکے ہیں ہم سمیت دیگر وکلاء اربن ڈیمو کریٹک فرنٹ کے چیئر مین کے ساتھ ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes