شیخ قاری محمد سعد نعمانی کا نام نہ صرف سعودی عرب بلکہ بیرون ملک بھی پاکستان کی شناخت

Published on May 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 499)      No Comments


جدہ (زکیر احمد بھٹی) شیخ قاری محمد سعد نعمانی کا نام نہ صرف سعودی عرب بلکہ بیرون ملک بھی پاکستان کی شناخت ہے وہ گزشتہ عرصہ دراز سے مدینہ منورہ میں مقیم ہیں اور درس و تدریس کے کاموں میں مشغول ہیں. رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوتے ہی قاری سعد نعمانی کی مصروفیت میں یوں اضافہ ہوجاتا ہے کہ وہ درس وتدریس کیلئے کئی ممالک کے دورے پر ہیں. دوبئی، پاکستان، تھائی لینڈ، ملیشیاء انکے شیڈول میں شامل رہا صرف تھائی لینڈ کا دورہ انہیں کسی وجہ سے منسوخ کرنا پڑا. شیخ سعد نعمانی وہ منفرد شخصیت ہیں جو حرم شریف کے تقریبا” سارے اماموں کی آواز میں ہو بہو قرات وتلات قرآن کرتے ہیں۔ اس مرتبہ وہ
ملائیشیاء کے کنگ سلطان عبداللہ کے خصوصی مہمان تھے، جہاں پہنچنے پر ان کا بھرپور اور گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا گیا. اس دوران انہوں نے ملائشیَ کے علما، آئمہ، اور نوجوان طلباء سے بھی ملاقات کی اور ساتھ نماز تراویح کی امامت کی اور طلباء کے شوق و ذوق کو دیکھتے ہوئے انہیں تلاوت قرآن مجید کے آداب و رموز میں رہنمائی کی، ان دنوں شیخ سعد نعمانی دوبئی کے دورے پر ہیں جہاں وہ نماز تراویح بھی پڑھائینگے، واضح رہے کہ نعمانی مملکت کے کئی دینی و روح پرور تقریبات میں شرکت کرچکے ہیں اور امام حرم و حرمین انتظامیہ کے سربراہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس سے خصوصی انعامات بھی وصول کرچکے ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme