سپریم کورٹ طاقتور، کمزور کیلئے الگ قانون کا تاثر ختم کرے: وزیراعظم

Published on November 19, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 161)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ طاقتور اور کمزور کے لیے الگ قانون کا تاثر ختم کرے۔ہزارہ موٹروے حویلیاں مانسہرہ سیکشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ اور آئندہ چیف جسٹس گلزار احمد سے گزارش کرتا ہوں کہ انصاف کے لیے کردار ادا کریں، طاقتور لوگ فیصلے لکھواتے رہیں، ملک کو ان چیزوں سے آزاد کرائیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں عظیم ججزسے قوم کی طرف سے کہتا ہوں اس تاثر کو ٹھیک کریں۔ چاہتا ہوں کہ قانون کو ٹھیک کرنا چاہیے، چاہتا ہوں کہ کمزور سے کمزور آدمی بھی طاقتور کے سامنے کھڑا ہو تو اسے یقین ہو اسے انصاف ملے گا۔ حکومت مدد کرنے کے لیے تیار ہیں، پیسہ جتنا بھی ہو ہم دینگے۔ انصاف کے معاملے پر عدلیہ نے عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے۔ بریف کیس کے ذریعے ملک کے چیف جسٹس کو انہوں نے فارغ کرا دیا ہے۔ حضرت علیؑ کا قول ہے کہ کفر کا نظام چل جائے گا مگر نا انصافی کا نہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کنٹینر کے اوپر جو سرکس ہوئی اس پر بات کرنا ضروری سمجھتا ہوں، دھرنے کے ایکسپرٹ پی ٹی آئی والے ہیں۔ میں نے پہلے دن سے کہا تھا کہ یہ ایک ماہ گزار کر دکھائیں تو مان جاؤں گا۔ ہم نے 126 دن گزارے تھے۔ کابینہ میں لوگوں کو سمجھایا جاتا تھا کہ فکر نہ کرو میں دھرنے کے بارے میں جانتا ہوں، اس کے لیے کوئی مقصد ہوتا ہے کوئی نظریہ ہوتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy