قبلہ رخ کا تعین،سورج آ ج بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا

Published on May 28, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 789)      No Comments

جہانیاں (یو این پی) خانہ کعبہ کی درست سمت کا تعین آج دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر کیا جا سکے گا، اس وقت سورج قبلہ کے عین اوپر سے گزرے گا.سعودی عرب میں سورج12 بج کر 18منٹ، پاکستان میں دوپہر 2 بج کر18منٹ پر بیت اللہ کے بالکل اوپر ہوگا اور اس وقت بیت اللہ کا سایہ نہیں ہوگا۔ پاکستان میں رہنے والے مسلمان بھی عین اس وقت قبلے کی درست سمت کا تعین کر سکیں گے۔یو این پی کے مطابق سعودی ادارہ فلکیات کے مطابق ظہر کی نماز کے وقت سورج کا زاویہ کعبہ کے اوپر 89.93 ڈگری ہو گا جو 90 ڈگری کے زاویے سے صرف0.07 ڈگری کم ہے، یہ عمل سال میں 2 مرتبہ ہوتا ہے،27 مئی کے بعد 15 جولائی کو بھی سورج دوبارہ کعبہ کے اوپر سے گزرے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme