یو این امن مشن کانگو: پاکستان ایوی ایشن یونٹ کو حادثہ، افسران سمیت 6 پاکستانی فوجی شہید

Published on March 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 58)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی) یو این مشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، افسران سمیت 6 پاکستانی فوجی شہید، پوما ہیلی کاپٹر کو کانگو میں حادثہ پیش آیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے حادثے کی تصدیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے تحت فرائض انجام دینے والے پاک فوج کے اہلکار افسوسناک حادثے کا شکار ہو گئے۔ اس حادثے میں معاون پائلٹ میجر فیضان علی، نائب صوبیدار سمیع اللّٰہ خان، حوالدار محمد اسماعیل اور لانس حوالدار محمد جمیل بھی شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امن مشن ہیلی کاپٹر حادثے میں مجموعی طور پر 8 افراد شہید ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک ایوی ایشن یونٹ یو این امن مشن کانگو میں 2011 سے تعینات ہے، پاکستان عالمی امن و سلامتی یو این امن مشنز میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes