علی وزیر اور محسن داوڑ کا افغان خفیہ ادارے کیساتھ تعلق کا انکشاف

Published on May 30, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 163)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) پختونوں کے تحفظ کیلئے قائم کی گئی نام نہاد جماعت پی ٹی ایم کے رہنماؤں علی وزیر اور محسن داوڑ کا افغان خفیہ ادارے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کیساتھ تعلق کا انکشاف ہوا ہے۔افغان خفیہ ادارے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کے سابق سربراہ نے محسن داوڑ اور علی وزیر کی حمایت کرتے ہوئے امریکا سے مدد بھی مانگ لی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا علی وزیر، محسن داوڑ اور ان کے ساتھیوں کا ساتھ دے۔دوسری جانب محسن داوڑ کی پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی مسلسل جاری ہے اور اس نے وزیرستان میں لوگوں کو فوج کے خلاف اکسانے کی مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔پی ٹی ایم محسن داوڑ نے شر انگیزی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی جوان وزیرستان سے زندہ واپس نہیں جائے گا، پاکستان آرمی وزیر ستان سے چلی جائے۔ادھر امریکی خبر رساں ادارہ وائس آف امریکا ایک ایجنڈے کے تحت پاکستان مخالف خبریں چلا رہا ہے اور محسن داوڑ اسے مسلسل انٹرویو دے رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes